كِتَاب الِاسْتِسْقَاءِ کتاب: استسقاء یعنی پانی مانگنے کا بیان 23. بَابُ مَا يُقَالُ إِذَا أَمْطَرَتْ: باب: مینہ برستے وقت کیا کہے۔
اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے (سورۃ البقرہ میں) «كصيب» (کے لفظ «صيب») سے مینہ کے معنی لیے ہیں اور دوسروں نے کہا کہ «صيب صاب يصوب» سے مشتق ہے اسی سے ہے «اصاب» ۔
ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، کہا کہ ہمیں عبیداللہ عمری نے نافع سے خبر دی، انہیں قاسم بن محمد نے، انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش ہوتی دیکھتے تو یہ دعا کرتے «صيبا نافعا» اے اللہ! نفع بخشنے والی بارش برسا۔ اس روایت کی متابعت قاسم بن یحییٰ نے عبیداللہ عمری سے کی ہے اور اس کی روایت اوزاعی اور عقیل نے نافع سے کی ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
|