كِتَاب الصَّيْدِ کتاب: شکار کے احکام و مسائل 3. باب فِي صَيْدٍ قُطِعَ مِنْهُ قِطْعَةٌ باب: زندہ شکار (جانور) کے جسم سے کوئی حصہ کاٹ لیا جائے اس کے حکم کا بیان۔
ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زندہ جانور کے بدن سے جو چیز کاٹی جائے وہ مردار ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الصید 4 (1480) أتم منہ، (تحفة الأشراف: 15515)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/218)، سنن الدارمی/الصید 9 (2061) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|