كِتَاب الْوِتْرِ کتاب: نماز وتر کے مسائل کا بیان 4. بَابُ لِيَجْعَلْ آخِرَ صَلاَتِهِ وِتْرًا: باب: نماز وتر رات کی تمام نمازوں کے بعد پڑھی جائے۔
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ عمری نے ان سے نافع نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وتر رات کی تمام نمازوں کے بعد پڑھا کرو۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
|