كِتَاب صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ بارش طلب کرنے کی نماز The Book of Prayer - Rain 5. باب فِي رِيحِ الصَّبَا وَالدَّبُورِ: باب: باد صبا اور تیز آندھی کے بیان میں۔ Chapter: The East Wind And The West Wind مجاہد نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "بادصبا (مشرقی سمت سے چلنے والی ہوا) سے میری مدد کی گئی ہے اور باددبور (مغربی سمت سے چلنے والی ہوا) سے قوم عاد کو ہلاک کیا گیا۔" حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں میری بادصبا (مشرقی ہوا) سے مدد کی گئی ہے اور عادیوں کو باد دبور(مغربی ہوا) سے ہلاک کیا گیا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
سعید بن جبیر نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی مانند روایت کی۔ امام صاحب ایک دوسری سند سے یہی روایت بیان کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|