جمعہ کے لئے خوشبو لگانے، مسواک کرنے اور (اچھا) لباس پہننے کے ابواب کا مجموعہ 1186. جمعہ کے دن کام کاج کے کپڑوں کے علاوہ عمدہ لباس پہننا مستحب ہے
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو دھاری دار (میلے کُچیلے) کپڑے پہنے ہوئے دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی شخص کے لئے کوئی حرج کی بات نہیں کہ اگر اس کے پاس گنجائش و وسعت ہو تو وہ اپنے کام کے کپڑوں کے علاوہ ایک (صاف ستھرا) جوڑا اپنے جمعہ کے لئے مخصوص کرلے۔“
تخریج الحدیث: صحيح
|