جماع أَبْوَابِ سُنَنِ السِّوَاكِ وَفَضَائِلِهِ مسواک کی سنتوں اور اس کے فضائل کے ابواب کا مجموعہ 105. (104) بَابُ اسْتِحْبَابِ التَّسَوُّكِ عِنْدَ الْقِيَامِ مِنَ النَّوْمِ لِلتَّهَجُّدِ تہجد کے لیے نیند سے بیدار ہوکر مسواک کرنا مستحب ہے۔
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تہجّد کے لیے جب رات کو بیدار ہوتے تو اپنے مُنہ کو مسواک سے خوب صاف کرتے۔ یہ ہارون بن اسحاق کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ ابو موسٰی اور سعید بن عبدالرحمان نے «للتھجّد» ”تہجد کے لیے“ نہیں بیان کیا۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|