بَابُ الْجَنَائِزِ جنائز کے بارے میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 1052
1052- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنازے کو جلدی لے کرجاؤ کیونکہ اگر وہ نیک ہوگا، تو تم ایک بھلائی کی طرف اسے لے کر جاؤ گے اور اگر صورتحال اس کے برعکس ہوئی تو تم اپنی گردن سے ایک برائی کو اتاردو گے“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1315، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 944، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3042، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1909، 1910، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2048، 2049، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3181، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1015، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1477، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6945، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7387، 7391»
|