أَحَادِيثُ ابْنِ خَنْبَشٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا ابن خنبش رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 962
962- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جب قرأت کرنے والا (امام) آمین کہے تو تم بھی آمین کہو۔ کیونکہ فرشتے بھی آمین کہتے ہیں، تو جس شخص کا آمین کہنا فرشتوں کے آمین کہنے کے ساتھ ہوا س شخص کے گزشتہ گناہوں کی مغفرت ہوجاتی ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 722، 734، 780، 781، 782، 796، 2957، 3228، 4475، 6402، 7137، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 409، 410، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1804، 1907، 1909، 1911، 2107، 2115، 4556، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 920، 921، وأبو داود فى «سننه» برقم: 603، 848، 935، 936، 2757، والترمذي فى «جامعه» برقم: 250، 267، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1281، 1282، 1350، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3، 846، 851، 852، 875، 960، 1239، 2859، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2314، 2473، 2474، 2475، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7265، 7308»
|