حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَقْرَمَ الْخُزَاعِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عبداللہ بن اقرم خزاعی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 953
953- سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک حجرۂ مبارک کے اندر جھانک کر دیکھنے کی کوشش کی اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک کنگھی کے ذریعے اپنے سر کو کھجارہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر مجھے پتہ چل جاتا کہ تم یوں دیکھ رہے ہو، تو میں یہ تمہاری آنکھوں میں چبھو دیتا۔ اجازت لینے کا حکم اسی لیے مقر کیا گیا ہے، تاکہ (گھر والوں پر) نظر نہ پڑسکے“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5924، 6241، 6901، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2156، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5809، 6001، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4874، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7035، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2709، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2429، 2430، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17728، 17729، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23265، 23297، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1042، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7510، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 933، 934، 935، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5663»
|