حَدِيثَا عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عثمان بن ابوالعاص ثقفی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 929
929- سیدنا عثمان بن ابوالعاص ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم اپنی قوم کی امامت کرو اور ان میں سے سب سے کمزور فرد کا حساب رکھنا، کیونکہ لوگوں میں بڑی عمر کے لوگ، کمزور لوگ اور کام کاج والے لوگ ہوتے ہیں“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 468، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 423، 1608، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 727، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 671، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1648، وأبو داود فى «سننه» برقم: 531، والترمذي فى «جامعه» برقم: 209، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 714، 987، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2050، 5351، 5352، 5361، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16528، 16529»
|