حَدِيثُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْمَرَ الدِّيلِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عبدالرحمٰن بن یعمردیلی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 923
923- سیدنا عبدالرحمٰن بن یعمردیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”حج، وقوف عرفات کا نام ہے، جو شخص صبح صادق ہونے سے پہلے عرفہ تک پہنچ جاتا ہے، وہ حج کو پالیتا ہے۔ منیٰ کے مخصوص دن تین ہیں۔ جو شخص دودن گزرنے کے بعد جلدی چلاجائے، تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہے اور جو شخص ٹھہرا رہے، تو اس پر بھی کوئی گناہ نہیں ہے“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2822، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3892، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1709، 3118، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3016، 3044، والنسائي فى «الكبریٰ» 3997، 3998، 4036، 4166، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1949، والترمذي فى «جامعه» برقم: 889، 890، 2975، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1929، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3015، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9562، 9787»
|