أَحَادِيثُ أَبِي جُحَيْفَةَ وَهْبٍ السُّوَائِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا أبى جحیفہ وہب السوائی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 916
916-عون بن ابوجحیفہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا بچا ہوا پانی لے کر باہر آئے۔ راوی کہتے ہیں: لوگ تیزی سے ان کی طرف لپکے۔ اس میں سے کچھ پانی مجھے بھی ملا۔ میں نے اس میں کوئی کوتاہی نہیں کی تھی۔
راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے نیزہ گاڑا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف رخ کرکے نماز ادا کی، جبکہ کتے، خواتین، گدھے اس نیزے کے دوسری طرف سے گزررہے تھے۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 187، 376، 495، 499، 501، 633، 634، 3545، 3553، 3566، 5786، 5859، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 503، 2342، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 387، 388، 841، 2994، 2995، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1268، 2334، 2382، 2394، 7293، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 730، 731، 1766، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 137، 469، وأبو داود فى «سننه» برقم: 520، 688، والترمذي فى «جامعه» برقم: 197، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1234، 1235، 1449، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 711، 3628، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1137، 1881، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19045، 19046»
|