حَدِيثُ جَابِرٍ الْأَحْمَسِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا جابر احمسی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 883
883-حکیم بن جابر احمسی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کدو موجود دیکھا میں نے عرض کی: یارسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! یہ کیوں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم اس کے ذریعے اپنے گھر والوں کا کھانا (سالن) زیادہ کرلیں گے“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6631، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3304، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19406، 19407، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 161، والطبراني فى "الكبير" برقم: 2080، 2081، 2082، 2083، 2084، 2085»
|