حَدِيثُ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 867
867-عبدالرحمٰن بن حمید بیان کرتے ہیں: میں نے عمر بن عبدالعزیز کو سائب بن یزید اور ان کے ساتھیوں سے یہ دریافت کرتے ہوئے سنا۔ آپ نے مکہ مکرمہ میں قیام کے بارے میں کیا سن رکھا ہے، تو سائب بن یزید نے جواب دیا: سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”مہاجر شخص حج کے مناسک ادا کرنے کے بعد تین دن تک مکہ میں ٹھہر سکتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3933، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1352، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3906، 3907، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1453، 1454، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1925، 1926، 4198، 4199، 4200، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2022، والترمذي فى «جامعه» برقم: 949، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1552، 1553، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1073، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5534، 5535، 5536، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 19289 برقم: 20855»
|