حَدِيثَا مُرَّةَ الْفِهْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا مرہ فہری رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 861
ام سعید جو سیدنا مرہ فہری رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ہیں، وہ اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا، خواہ وہ اپنا (رشتہ دار) ہو یا کسی دوسرے کا ہو (ہم دونوں) جنت میں ان دو کی طرح ہوں گے۔ سفیان نے اپنی دو انگلیوں کے ذریعے اشارہ کر کے یہ روایت بیان کی۔
تخریج الحدیث: «فى إسناده أنيسة، وأم سعيد -ويقال: أم سعد- ما رأيت فيهما جرحاً ولا تعديلاً، فيهما على شرط ابن حبان، وباقي رجاله ثقات وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 3491، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12786، 12788، وأخرجه الطبراني فى "الكبير" برقم: 758، 759، 255، 256»
|