أَحَادِيثُ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 815
815-ہمام بن حارث بیان کرتے ہیں۔ میں نے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو مسجد کے وضو خانے سے وضو کرتے ہوئے دیکھا؟ جہاں سے عام لوگ بھی وضو کرتے ہیں۔ پھر انہوں نے اپنے موزوں پر مسح کر لیا تو ان سے دریافت کیاگیا: آپ ایسا کرتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا: میں ایسا کیوں نہ کروں، جبکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
ابراہیم نخعی بیا ن کرتے ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگردوں کو یہ روایت بہت پسند تھی۔ کیونکہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے سورۃ مائدہ نازل ہونے کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 387، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 272، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1335، 1336، 1337، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 608، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 51، 118، 773، وأبو داود فى «سننه» برقم: 154، والترمذي فى «جامعه» برقم: 93، 94، 611، 612، والدارمي فى «مسنده» برقم: 706، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 359، 543، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 526، 562، 1296، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 19475 برقم: 19508 برقم: 19529 برقم: 19531»
|