أَحَادِيثُ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 795
795- سیدنا جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ جبرائیل علیہ السلام کچھ عرصے تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں وحی لے کر حاضر نہیں ہوئے تو مشرکین یہ کہنے لگے: سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کو چھوڑ دیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: «وَالضُّحَى * وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى * مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى» ”چاشت کے وقت کی قسم ہے اور رات کی قسم ہے، جب وہ چھا جائے۔ تمہارے پروردگار نے نہ تو تمہیں چھوڑا ہے اور نہ ہی وہ تم سے ناراض ہوا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1124، 1125، 4950، 4951، 4983، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1797، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6565، 6566، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11617، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4795، 4796، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 19098 برقم: 19103 برقم: 19106 برقم: 19108»
|