أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 608
608- سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ ایک شخص کو خزانہ ملا، تو اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تمہیں یہ کسی رہاشی آبادی سے ملا ہے، توتم اس کا اعلان کرتے رہو لیکن اگر تمہیں یہ زمانہ جاہلیت کے کسی کھنڈ رسے ملاہے یا غیر رہائشی آبادی سے ملا ہے یا عام گزر گاہ سے ہٹ کر کسی راستے سے ملا ہے، تو پھر اس میں اور ”رکاز“ میں ”خمس“ کی ادائیکی لازم ہوگی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى" برقم: 727، 893، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2327، 2328، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2387، 8243، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2493، 4971، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1710، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1289، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2596، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7735»
|