حَدِيثُ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا مطلب بن ابو وداعہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 588
588- سیدنا مطلب بن ابووداعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بنو سہم کے دروازے کے قریب نماز ادا کرتے ہوۓ دیکھا۔ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے گزر رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور طواف کرنے والوں کے درمیان سترہ نہیں تھا۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 815، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2363، 2364، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 939، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 757، 2959، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 836، 3939، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2016، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2958، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3535، 3536، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 27884»
|