حَدِيثَا أَبِي شُرَيْحٍ الْكَعْبِيِّ ثُمَّ الْخُزَاعِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا ابوشریح کعبی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 586
586-یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابوشریح رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اسی کی مانند منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائدہیں۔ ”مہمان نوازی تین دن تک ہوتی ہے، جواس سے زیادہ ہوگی وہ صدقہ ہوگا۔مہمان کا اہتمام کے ساتھ کھانا ایک دن اور ایک رات کیا جاۓ گا اور مہمان کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے،وہ میزبان کے ہاں اتنا عرصہ مقیم رہے، کہ اسے حرج میں مبتلا کر دے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن ولكن الحديث متفق عليه وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6019، 6135، 6476 ومسلم فى «صحيحه» برقم: 48، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3434 وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5287 والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7389، 7391 والنسائي فى «الكبريٰ» برقم: 11779، 11780، 11781 والترمذي فى «جامعه» برقم: 1967، 1968 والدارمي فى «مسنده» برقم: 2078، 2079 وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3672، 3675 والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9270، 18756 وأحمد فى «مسنده» برقم: 16632»
|