حَدِيثَا عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عمر بن ابو سلمہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 580
580-سیدنا عمر بن ابو سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیر تربیت کم سن لٹرکا تھا (ایک مرتبہ کھانا کھاتے ہوۓ) میرا ہاتھ پیالے میں گردش کررہا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لڑکےاللہ کا نام لے کر کھاؤ۔ اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ۔“
سیدنا عمر بن ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس کے بعد میرا کھانے کا یہی طریقہ رہا ہے۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5376، 5377، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2022، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5211، 5212، 5215، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6722، 6723، 6726، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3777، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1857، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2062، 2089، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3265، 3267، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14727، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 16588»
|