أَحَادِيثُ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 558
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عرفہ سے مزدلفہ جانے تک سیدنا اسامہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سواری پر بیٹھے ہوئے تھے۔ وہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عرفہ سے روانہ ہوا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھاٹی کے پاس تشریف لائے تو آپ سواری سے اترے۔ وہاں آپ نے پیشاب کیا۔ یہاں راوی نے پانی بہانے کا ذکر نہیں کیا۔ پھر میں برتن لے کر آپ کے پاس آیا تو آپ نے مختصر وضو کیا۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نماز ادا کریں گے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز آگے ہو گی۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مزدلفہ تشریف لے آئے وہاں آپ نے مغرب کی نماز ادا کی پھر لوگوں نے اپنے پالان اتارے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز ادا کی۔ سفیان کہتے ہیں: ابراہیم بن عقبہ اور محمد نامی راوی نے اس روایت کی کسی بھی چیز میں اختلاف کیا ہے، ایک راوی کہتا ہے: یہ کریب کے حوالے سے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، جبکہ دوسرا راوی یہ کہتا ہے: کریب کے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 139، 181، 1666، 1667، 1669، 1672، 2999، 4413، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1280، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1465 وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 64، 973، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1594 برقم: 3857، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 608، 3011، 3018»
|