أَحَادِيثُ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 465
465- سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم )! جناب ابوطالب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال رکھا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کیا کرتے تھے، تو کیا اس کا انہیں کوئی فائدہ ہوگا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں، میں نے انہیں جہنم کے بڑے حصے میں پایا تو انہیں نکال کر اس کے معمولی سے حصے میں لے آیا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3883، 6208، 6572، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 209، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 1788 برقم: 1793 برقم: 1799 برقم: 1814، وأبو يعلى فى «مسنده» ، برقم: 6694 برقم: 6695 برقم: 6715، والبزار فى «مسنده» ، برقم: 1311، وعبد الرزاق فى «مصنفه» ، برقم: 9939، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» ، برقم: 35297»
|