أَحَادِيثُ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 457
457- سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص رات کے وقت سورۂ بقرہ کی آخری دو آیات کی تلاوت کرے، تو یہ دونوں اس کے لئے کافی ہوں گی۔“
عبدالرحمٰن بن یزید نامی راوی کہتے ہیں: بعد میں میری ملاقات طواف کے دوران سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے ہوئی میں نے ان سے اس روایت کے بارے دریافت کیا، تو انہوں نے مجھے یہ بات بتائی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص رات کے وقت سورۂ بقرہ کی آخری دو آیات کی تلاوت کرلے، تو یہ دونوں اس کے لئے کافی ہوں گی۔“ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4008، 5008، 5009، 5040، 5051 ومسلم فى «صحيحه» برقم: 807، 808 وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1141، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 781، 2575 والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7949، 7950، 7951، 7964، 7965، 7966، 10486، 10487، 10488، 10489 وأبو داود فى «سننه» برقم: 1397، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2881، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1528، 3431، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1368، 1369»
|