أَحَادِيثُ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 436
436- ہشام بن عروہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ایسے شخص کے بارے میں نقل کرتے ہیں، جو قضائے حاجت کے لئے آتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”کیا کوئی شخص تین پتھر نہیں پاتا۔“
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات وهو مرسل وأخرجه مالك فى «الموطأ» ، برقم:81، وأبو داود فى «سننه» برقم: 41، والدارمي فى «مسنده» برقم: 698، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 315، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 506،507، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 22273»
436م- ہشام نے یہ بات بیان کی ہے، ابووجزہ نامی راوی نے عمارہ بن خزیمہ کے حواے سے ان کے والد (سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یا فرمان نقل کیا ہے: ”(ان پتھروں میں) مینگنی نہیں ہونی چاہئے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف أبو وجزه يزيد بن عبيد لم يسمع عمارة بن خزيمة وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 41، والدارمي فى «مسنده» برقم: 698، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 315، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 506،507، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 2227»
|