أَحَادِيثُ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 393
393- سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر تنگی اور آسانی، خوشی اور ناخوشی (ہر حالت میں) اطاعت و فرمانبرداری کی بیعت کی، اور یہ کہ ہم حکمرانوں سے ان کی حکومت کے بارے میں جھگڑا نہیں کریں گے اور ہم جہاں کہیں بھی ہوں گے، حق کے مطابق بات کہیں گے اور اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «الأحكام» برقم: 7055،7199، ومسلم فى «الإمارة» برقم: 1709، ومالك فى «الموطأ» ، برقم: 1620 وابن حبان في «صحيحه» برقم: 4547،4562،4566، والحاكم فى «مستدركه» ، برقم: 5572»
|