أَحَادِيثُ أُمِّ خَالِدٍ بِنْتِ خَالِدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا سیدہ ام خالد بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 339
339- سیدہ ام خالد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں حبشہ کی سرزمین سے آئی تو میں کم سن بچی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک چادر اوڑھنے کے لئے دی جس پر نقش و نگار بنے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دست مبارک کے ذریعے ان نقش و نگار پر ہاتھ پھیرتے ہوئے فرمارہے تھے: یہ کتنے اچھے ہیں۔ یہ کتنے اچھے ہیں۔
امام حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: (روایت کے متن میں استعمال ہونے والے لفظ ”سناہ“ کا مطلب) اچھا ہونا ہے تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «اللباس» برقم: 3071، 3874، 5823، 5845،5993، والحاكم فى «مستدركه» ، برقم: 2380 برقم: 4271، برقم: 7485، وأبو داود فى «سننه» ، برقم: 4024، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 27699، والطبراني فى «الكبير» ، برقم: 240، 241»
|