أَحَادِيثُ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا سیدہ اسماء بنت ابو بکر رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 323
323- سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے بیٹی کو بخار ہوا جس کے نتیجے میں اس کے بال گر گئے اب میں نے اس کی شادی کرنا ہے تو کیا میں اسے مصنوعی بال لگوادوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مصنوعی بال لگانے والی اور جس کے مصنوعی بال لگائے جائیں ان پر لعنت کی ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «اللباس» برقم: 5935، 5936، 5941، ومسلم فى «اللباس وزينة» برقم: 2122، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1988، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25443»
|