كتاب الرؤيا كتاب الرؤيا ابوخزیمہ رضی اللہ عنہ کا عجیب خواب
ابن خزیمہ بن ثابت اپنے چچا ابو خزیمہ سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے خواب دیکھا کہ اس نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کیا ہے، اس نے آپ کو بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی خاطر لیٹ گئے اور فرمایا: ”اپنا خواب سچا کر دکھاؤ۔ “ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کیا۔ سندہ ضعیف، رواہ فی شرح السنہ۔ اور ہم ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”گویا وہ میزان ہے جو آسمان سے نازل ہوئی۔ “ باب مناقب ابی بکر و عمر رضی اللہ عنہ میں ذکر کریں گے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (225/12 ح 3285) [و أحمد (215/5، 214)] ٭ الزھري عنعن و للحديث طرق ضعيفة. حديث أبي بکرة يأتي (6057)» |