كِتَابُ الْبُخْلِ بخیلی کا بیان بخل کی کراہیت اور اس سے گریز کرنے کا بیان
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنی سلمہ! تمہارا سردار کون ہے؟“ انہوں نے کہا: ہمارا سردار جد بن قیس ہے، مگر ہم اس کو بخیلی کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخل سے بڑی بیماری کون سی ہوسکتی ہے، اس لیے تمہارا سردار جعد قطط عمرو بن جموح ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5538، والطبراني فى «الكبير» برقم: 163، والطبراني فى «الصغير» برقم: 317
قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير شيخ الطبراني، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 315)» حكم: إسناده ضعيف
|