كِتَابُ الْإِسْتِيذَانِ اجازت طلب کرنے کا بیان غیر محرم بچوں کی بلوغت کے بعد گھر میں داخلے پر پابندی کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک صبح مجھے احتلام ہوا اور میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ میں بلوغت کو پہنچ چکا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آئندہ عورتوں کے پاس نہ جانا۔“ اس دن سے سخت دن مجھ پر کبھی نہیں آیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2968، والطبراني فى «الصغير» برقم: 259، 764
قال الهيثمي: فيه زفر بن سليمان وهو ثقة وفيه ضعف لا يضر وبقية رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 326)» حكم: إسناده حسن
|