كِتَابُ الطَّلَاق طلاق کا بیان چھ چیزوں کی ممانعت کا بیان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے چھ چیزیں یاد رکھیں کہ نکاح کے بعد ہی طلاق ہوگی، اسی طرح ملکیت کے بعد ہی آزادی ہوگی، اور معصیت کی نظر کو پورا نہیں کرنا چاہیے، اور بالغ ہونے کے بعد یتیمی ختم ہو جاتی ہے، اور رات تک خاموشی کا روزہ نہیں ہوتا، اور روزے میں وصال جائز نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2873، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2049، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1025، 1030، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11428، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 290، 6564، 7331، والطبراني فى «الصغير» برقم: 266، 952
رجاله ثقات، قال الھیثمی: مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 334)» حكم: إسناده صحيح
|