كِتَابُ الرِّضَاعَة رضاعت کا بیان رضاعی رشتوں کا بیان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک آدمی نے ان سے اجازت مانگی تو انہوں نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اس نے کہا: میں آپ کا رضاعی چچا ہوں۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اجازت دے دو، وہ تمہارا رضاعی چچا ہے۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2644، 2646، 3105، 4796، 5099، 5103، 5111، 5239، 6156، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1444، 1445، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1250، 1251، 1252، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4109، 4219، 4220، 4223، 5799، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3302، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1147، 1148، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2293، 2294، 2295، 2296، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1937، 1948، 1949، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 950، 951، 952، 953، 954، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12732، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4374، 4375، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24688، والحميدي فى «مسنده» برقم: 231، 232، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 548، 2853، 4934، 7435، والطبراني فى «الصغير» برقم: 243، 746»
حكم: صحيح
سیدنا ابوقعیس سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، ملاقات کی اجازت چاہنے لگے، مگر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اجازت دینا ناپسند کیا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہنے لگیں: یا رسول اللہ! ابوالقعیس آئے اور مجھ سے اجازت مانگی مگر میں نے اجازت دینے سے انکار کر دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تیرا چچا ہے، وہ تیرے پاس آ سکتا ہے۔“ ابوالقعیس سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے رضاعی باپ کا بھائی تھا۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2644، 2646، 3105، 4796، 5099، 5103، 5111، 5239، 6156، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1445، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1250، 1251، 1252، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4109، 4219، 4220، 4223، 5799، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3302، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1147، 1148، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2293، 2294، 2295، 2296، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1937، 1948، 1949، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 950، 951، 952، 953، 954، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12732، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4374، 4375، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24688، والحميدي فى «مسنده» برقم: 231، 232، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 548، 2853، 4934، 7435، والطبراني فى «الصغير» برقم: 243، 746»
حكم: صحيح
سیدہ سہلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ سیدنا ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کا غلام ہمارے پاس گھر میں آتا جاتا تھا، میں نے یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس کو اپنا دودھ چوسا دے تو تو اس پر حرام ہو جائے گی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 6994، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27647، والطبراني فى «الكبير» برقم: 742، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7178، والطبراني فى «الصغير» برقم: 894
قال الھیثمی: رجال أحمد رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 260)» حكم: إسناده صحيح
|