كِتَابُ كتاب 196. بَابُ مَنْ كَرِهَ أَمْثَالَ السَّوْءِ جس نے بری مثالوں کو ناپسند کیا
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے (مسلمانوں کے) لیے بری مثال زیب نہیں دیتی۔ ہدیہ دے کر واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو قے کر کے خود ہی چاٹ لیتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الهبة و فضلها و الحريض عليها: 2622، 2589 و مسلم: 1622 و أبوداؤد: 3538 و النسائي: 3698 و الترمذي: 1298 و ابن ماجه: 2385 - انظر الإرواء: 1622»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|