مختصر صحيح مسلم کل احادیث 2179 :حدیث نمبر
مختصر صحيح مسلم
دعا کے مسائل
مسلمان کے لئے اس کی پیٹھ پیچھے دعا کرنا۔
حدیث نمبر: 1882
Save to word مکررات اعراب
سیدنا صفوان (اور وہ ابن عبداللہ بن صفوان تھے اور ان کے نکاح میں ام الدرداء تھیں) نے کہا کہ میں (ملک) شام میں آیا تو ابودرداء رضی اللہ عنہ کے مکان پر گیا۔ لیکن وہ نہیں ملے اور سیدہ ام الدرداء رضی اللہ عنہا ملیں۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم اس سال حج کا ارادہ رکھتے ہو؟ میں نے کہا کہ ہاں۔ ام الدرداء نے کہا کہ تو میرے لئے دعا کرنا، اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ مسلمان کی دعا اپنے بھائی کے لئے پیٹھ پیچھے قبول ہوتی ہے۔ اس کے سر کے پاس ایک فرشتہ معین ہے، جب وہ اپنے بھائی کی بہتری کی دعا کرتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے آمین اور تمہیں بھی یہی ملے گا۔ پھر میں بازار کو نکلا تو ابودرداء رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا ہی روایت کیا۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.