شعر وغیرہ کا بیان شعر اور اس کے پڑھنے کے بارے میں۔
سیدنا شرید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تجھے امیہ بن ابی صلت کے کچھ شعر یاد ہیں؟ میں نے کہا جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پڑھ۔ میں نے ایک بیت پڑھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اور پڑھ۔ میں نے ایک اور پڑھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اور پڑھ یہاں تک کہ میں نے سو ابیات پڑھے۔
|