مہمان نوازی کے مسائل جو میزبانی نہیں کرتا اس کے لئے حکم۔
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے کہا کہ یا رسول اللہ! آپ ہمیں بھیجتے ہیں پھر ہم کسی قوم کے پاس اترتے ہیں اور وہ ہماری مہمانی نہیں کرتے، تو کا کیا خیال ہے؟ (یعنی انہیں کیا کرنا چاہئے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم کسی قوم کے پاس اترو، پھر وہ تمہارے واسطے وہ سامان کر دیں جو مہمان کے لئے چاہئے، تو تم قبول کرو اگر وہ نہ کریں، تو ان سے مہمانی کا حق جتنا مہمان کو چاہئے، لے لو۔
|