تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ الممتحنہ तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह अल-मुम्तहिना ” اللہ تعالیٰ کا قول ”اے پیغمبر! جب مسلمان عورتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرنے کے لیے آئیں“ (سورۃ الممتحنہ: 12)۔
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی اور یہ آیت کہ: ”وہ اللہ کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہ کریں گی۔“ پڑھی اور ہمیں نوحہ کرنے سے منع فرمایا تو ایک عورت نے بیعت کرنے سے ہاتھ کھینچ لیا اور کہا فلاں عورت نے نوحہ کرنے میں میرا ساتھ دیا تھا، میں اس کا بدلہ دے لوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ نہ فرمایا۔ وہ گئی اور (نوحہ کر کے) پھر آئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بیعت لے لی (وہ عورت خود ام عطیہ رضی اللہ عنہا تھیں)۔
|