تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ الزمر तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह अज़-ज़ुमर ” اللہ تعالیٰ کے قول ”اور قیامت کے دن تمام زمین اس (اللہ) کی مٹھی میں ہو گی“ (سورۃ الزمر: 67) کے بیان میں۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ زمین کو مٹھی میں لے لے گا اور آسمانوں کو اپنے داہنے ہاتھ میں لپیٹ لے گا، پھر کہے گا کہ میں ہوں (اصلی) بادشاہ! دنیا کے بادشاہ کہاں گئے (جو مجھے اپنی شان دکھاتے تھے)۔“
|