تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ السجدۃ तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह अस-सज्दा ” اللہ تعالیٰ کے قول ”کوئی نفس نہیں جانتا کہ ان کے لیے کیسی آنکھوں کی ٹھنڈک چھپا کر رکھی گئی ہے“ کا بیان (سورۃ السجدہ: 17)۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے ایسی نعمتیں تیار کر رکھی ہیں، جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا اور ان کی طرف کسی کا وہم و گمان بھی نہ گیا ہو گا اور ان کے سامنے وہ نعمتیں جن کی تمہیں اطلاع ہے، بےحقیقت ہیں“ پھر یہ آیت پڑھی: ”کوئی نفس نہیں جانتا کہ ان کے لیے کیسی آنکھوں کی ٹھنڈک چھپا کر رکھی گئی ہے۔“
|