تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ الفرقان तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह अल-फ़ुरक़ान ” اللہ تعالیٰ کا قول ”جو لوگ (روز قیامت) اپنے منہ کے بل دوزخ کی طرف جمع کیے جائیں گے“۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہنے لگا کہ یا نبی اللہ! قیامت کے روز کافر سر کے بل دوزخ میں کیسے جمع کیے جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ذات جس نے انسانوں کو دنیا میں پاؤں کے بل چلایا، کیا وہ اس بات پر قادر نہیں ہے کہ قیامت کے روز ان کو سر کے بل چلائے؟“ (الفرقان: 34)
|