تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ بنی اسرائیل तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह बनि-इस्राईल ” اللہ تعالیٰ کا قول ”امید ہے کہ تمہارا پروردگار تم کو (روز قیامت) مقام محمود (قابل تعریف مقام) پر کھڑا کرے گا“ کا بیان (سورۃ الاسراء: 79)۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا تمام آدمی قیامت کے دن گروہ گروہ ہو جائیں گے اور ہر گروہ کے لوگ اپنے اپنے نبی کے پاس جائیں گے اور کہیں گے اے فلاں نبی! ہماری شفاعت کرو، اے فلاں نبی! ہماری شفاعت کرو اور آخر کار سفارش رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر آن ٹھہرے گی (باقی سب پیغمبر جواب دے دیں گے) یہی وہ دن ہے جس دن کہ اللہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مقام محمود پر اٹھائے گا۔
|