گری پڑی چیزوں کے بیان میں गिरी-पड़ी चीज़ों के बारे में جب گری پڑی چیز کا مالک اس کی پہچان بتا دے تو (اسے چاہیے کہ) اس کو دیدے۔
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ میں نے ایک تھیلی پائی جس میں سو اشرفیاں تھیں پس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا (بیان کیا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک سال تک لوگوں سے پوچھو۔“ چنانچہ میں نے دریافت کیا مگر مجھے کوئی ایسا شخص نہ ملا جو اس کو پہچان لیتا پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک سال تک اور لوگوں سے پوچھو۔“ چنانچہ میں نے دریافت کیا مگر کوئی شخص نہ ملا۔ پھر میں تیسری بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی صورت، گنتی اور بندش کو یاد رکھو اگر اس کا مالک آ جائے (تو اس کو دے دینا) ورنہ اسے اپنے استعمال میں لے آنا۔“
|