بَابُ مَا جَاءَ فِي خُلُقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کا بیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا مال ذخیر ہ نہ کرتے تھے
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے فرمایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی چیز کو بھی آنے والے دن کے لیے ذخیرہ نہ کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنده حسن» :
«(سنن ترمذي: 2362، وقال:غريب...)، شرح السنة للبغوي (253/13 ح 3690)، صحيح ابن حبان (2139)» |