بَابُ مَا جَاءَ فِي قِرَاءَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اندازِ قراءت کا بیان الفاظ کو کھینچ کر پڑھنا
امام قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں، میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت کس طرح ہوا کرتی تھی؟ تو انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت حروف و الفاظ کو بڑھا کر لمبا کر کے ہوا کرتی تھی۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«صحيح بخاري (5045)» |