بَابُ مَا جَاءَ فِي ضَحِكِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہنسنے کا بیان خندہ پیشانی سے ملنا مسنون ہے
سیدنا جریر بن عبدالله سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں جب سے مسلمان ہوا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے پاس آنے سے کبھی منع نہیں فرمایا: اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی مجھے دیکھتے تو ہنس پڑتے۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(سنن ترمذي: 3820 وقال: حسن صحيح)، صحيح بخاري (3822)، صحيح مسلم (2475)» |