بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ شَرَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشروبات کا بیان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹھنڈا میٹھا شربت پسند تھا
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پینے کی چیزوں میں جو سب سے زیادہ پسند تھی وہ ٹھنڈا میٹھا شربت تھا۔
تخریج الحدیث: «سنده ضعيف» :
«(سنن ترمذي: 1895)، السنن الكبري للنسائي (6844)، مسند احمد (38/6 ح24100)، مسند الحميدي (258) وسفيان بن عيينه صرح بالسماع عنده.» یہ سند امام ابن شہاب زہری حمہ اللہ (مدلس) کے «عن» کی وجہ سے ضعیف ہے اور مسند احمد (338/1) میں اس کا ایک ضعیف شاہد بھی ہے، اس میں «رجل» مجہول ہے۔ اس روایت کے دیگر ضعیف و مردود شواہد کے لئے دیکھئے: [موسوعة حديثية 120/40۔ 121] |