بَابُ مَا جَاءَ فِي عِمَامَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پگڑی مبارک کا بیان خطبہ کے وقت پگڑی پہننا سنت ہے
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر اقدس پر سیاہ پگڑی تھی۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«صحيح مسلم، ح 1359» |