بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ مِغْفَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خود مبارک کا بیان فتح مکہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود استعمال کیا
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو آپ کے سر مبارک پر خود تھا، عرض کیا گیا کہ یہ ابن خطل ہے جو کہ کعبتہ اللہ کے غلاف کے ساتھ چمٹا ہوا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو قتل کر دو۔“
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«سنن ترمذي، ح 1693، وقال:هذا حديث حسن صحيح. صحيح بخاري، ح 1846. صحيح مسلم، ح 1357. موطا امام مالك 423/1 ح 975، رواية ابن القاسم:2» امام ابن شہاب الزہری کے سماع کی تصریح طبقات ابن سعد (139/2۔140) وغیرہ میں موجود ہے۔ «والحمد لله» |