بَابُ مَا جَاءَ فِي خُفِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے موزوں کا بیان نجاشی کے تحائف میں موزے بھی تھے
سیدنا بریدۃ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نجاشی (شاہ حبشہ) نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیاہ رنگ کے دو موزے بطور ہدیہ بھیجے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پہنا، پھر وضو فرمایا تو ان پر مسح کیا۔
تخریج الحدیث: «سنده ضعيف» :
«(سنن ترمذي:2820، وقال:هذا حديث حسن)، (سنن ابي داود: 155)، (سنن ابن ماجه: 549)» اس روایت کا راوی دلہم بن صالح ضعیف ہے۔ [ديكهئے تقريب التهذيب: 1830] السنن الکبری للبیہقی [283/1] میں دلہم کی روایت کا ایک شاہد بھی ہے، جس کی سند حفص بن غیاث کی تدلیس (عن) کی وجہ سے ضعیف ہے۔ |